کراچی میں دہشتگردی کی نئی قسم ”چینل ٹو“ کا انکشاف
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے، جرائم پیشہ عناصر اور کالعدم تنظیموں میں گٹھ جوڑ ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک تنظیم ہدف کا تعین کرتی ہے، دوسرا گروپ قتل کرتا ہے۔ دہشت گردی کی نئی قسم کو چینل ٹو کا نام دیا گیا ہے۔ کراچی میں ستمبر کے 10 دنوں میں 28 افراد کو قتل کیا جاچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹھوس شواہد ملے ہیں کہ ٹارگٹ کلنگ کے پیچھے کالعدم تنظیمیں ہیں۔