سزا یافتہ سابق وزیر زراعت علی نواز شاہ سے وزیر اعلی سندھ ،خورشید شاہ سمیت دیگر رہنماﺅں کی ملاقات

سزا یافتہ سابق وزیر زراعت علی نواز شاہ سے وزیر اعلی سندھ ،خورشید شاہ سمیت ...
سزا یافتہ سابق وزیر زراعت علی نواز شاہ سے وزیر اعلی سندھ ،خورشید شاہ سمیت دیگر رہنماﺅں کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے سابق وزیر زراعت علی نواز شاہ کو احتساب عدالت سے پانچ سال کی سزا کے بعد وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سمیت کے پارٹی رہنماﺅں کا ملاقات کیلئے تانتا بندھ گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سنٹرل جیل کراچی میں سابق صوبائی وزیر زراعت علی نواز شاہ کو احتساب عدالت سے پانچ سال کی سزا کے بعد وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے مجرم سے ملاقات کی ہے ۔سندھ کے صوبائی سکندر میند ھروبھی علی نواز شاہ سے ملاقات کیلئے سنٹرل جیل پہنچ گئے ۔