جے یو آئی ایف کے رہنما جان اچکزئی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

جے یو آئی ایف کے رہنما جان اچکزئی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا
جے یو آئی ایف کے رہنما جان اچکزئی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علماءاسلام ف کے رہنما جان اچکزئی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق جان اچکزئی نے کہاہے کہ جے یوآئی ایف کا موقف ہر فورم پر انتہائی صلاحیت کے ساتھ پیش کیالیکن اب سربراہ جے یو آئی ایف کے ساتھ جو تعلق تھا وہ ختم ہو گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کچھ رہنما ان کیخلاف بے بنیاد پراپیگنڈ کر رہے ہیں اور وہ رہنما ان کے موقف کو سمجھ نہیں سکے ۔جان اچکزئی نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پارٹی میں ان کو زیادہ اہمیت دیتے تھے جو کہ دوسرے رہنماﺅں کو پسند نہیں تھا ،فضل الرحمان کو انتہائی جہاں دیدہ اور محب وطن پایاہے اور پارٹی میں جتنا وقت گزرا بہت اچھا گزراہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -