عمران خان کا دورہ لندن ،سابق شریک حیات جمائمااور اپنے بچوں کےساتھ وقت گزارا ، تصاویر بھی بنوائیں

عمران خان کا دورہ لندن ،سابق شریک حیات جمائمااور اپنے بچوں کےساتھ وقت گزارا ...
عمران خان کا دورہ لندن ،سابق شریک حیات جمائمااور اپنے بچوں کےساتھ وقت گزارا ، تصاویر بھی بنوائیں

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دورہ ءلندن کے دوران اپنی سابقہ شریک حیات جمائماگولڈ سمتھ کے گھر بھی گئے اور اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عمران خان نے اپنے بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جبکہ عمران خان ایک تصویر میں اپنے چھوٹے بیٹے قاسم کیساتھ قد کا موازنہ کر رہے ہیں اس دوران جمائما نے تصویر اتارتے ہوئے کہا کہ باپ اور بیٹے میں کون لمبا ہے؟

یاد رہے کہ چند روز قبل عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کے اہل خانہ نے الزام لگایا تھا کہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ ان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہیں جبکہ عمران خان نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ جمائمانے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -