روپے کی قیمت میں کمی کا مطالبہ مسترد ،سیلز ٹیکس ری فنڈ ایک ہفتے میں ادا کرنے کی یقین دہانی ،اجلاس کی اندرونی کہانی

روپے کی قیمت میں کمی کا مطالبہ مسترد ،سیلز ٹیکس ری فنڈ ایک ہفتے میں ادا کرنے ...
روپے کی قیمت میں کمی کا مطالبہ مسترد ،سیلز ٹیکس ری فنڈ ایک ہفتے میں ادا کرنے کی یقین دہانی ،اجلاس کی اندرونی کہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرا عظم اور حکومتی ٹیم نے تاجر برادری کے رہنماﺅں سے ملاقات میں تاجر وں کو فوری مراعات دینے سے انکار کر تے ہوئے روپے کی قیمت میں کمی کے مطالبہ یکسر مسترد کردیاہے ۔تفصیلات کے مطابق حکومتی ٹیم اورتاجر برادری کے رہنماﺅں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے جس میں تاجروں کی طرف سے روپے کی قیمت میں کمی کامطالبہ مسترد کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسحق ڈار نے موقف اختیار کیاہے کہ روپے کی قدر میں کمی سے فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہو گا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومت نے تاجر برادری کو سیلز ٹیکس ریفنڈ ایک ہفتے میں ادا کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ذرائع کامزید کہنا ہے کہ تاجر برادری اگلے ہفتے حکومتی ٹیم سے دوبارہ ملاقات کرے گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -