سابق کرکٹر اعجاز احمد نے مقدمات کے اخراج کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس انوار الحق نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کی جانب سے تھانہ گلبرگ میں درج 2 مقدمات کے اخراج کی پٹیشن پر سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی اور وکلاءکو فائنل بحث کیلئے طلب کرلیا ہے۔ عدالت کے روبرو مدعی طاہر جعفری کی طرف سے آگاہ کیا گیا کہ انہوں نے نیا وکیل کرلیا ہے لہٰذا مہلت دی جائے۔