یونان میں پاکستانی سفارتخانے کے باہر دھرنا، عملے کی تبدیلی کا مطالبہ
ایتھنز (ویب ڈیسک) یونان کے شہر ایتھنز میں تعینات پاکستانی سفارتی عملے کی تبدیلی کا مطالبہ زور پکڑگیا ہے۔ مطالبے کے حق میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے کئی دنوںسے سفارت خانے کی عمارت کے سامنے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ دھرنے میں خواتین، مرد اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ اخبار روزنامہ جنگ ے مطابق پاکستان کمیونٹی اتحاد یونان کے تحت دھرنے کی قیادت اتحاد کے چیئرمین جاوید اسلم آرائیں اور صدر ملک عبدالمجید کررہے ہیں۔ دھرنے کے شرکاءکا الزام ہے کہ سفارتی عملہ بدعنوانی میں ملوث ہے لہٰذا اسے فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔