پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سلامت پورہ میں کولڈ سٹوریج پر چھاپہ،65ہزار خراب انڈوں کی ٹریز برآمد ،کولڈ سٹوریج سیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سلامت پورہ میں کولڈ سٹوریج پر چھاپہ،65ہزار خراب انڈوں کی ...
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سلامت پورہ میں کولڈ سٹوریج پر چھاپہ،65ہزار خراب انڈوں کی ٹریز برآمد ،کولڈ سٹوریج سیل

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے علاقے سلامت پورہ میں واقع کولڈ سٹوریج  چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں خراب انڈے اور ڈیری کریم برآمد کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سلامت پور ہ کے علاقے میں واقع کولڈ سٹوریج پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے خراب انڈوں کی 65ہزار ٹریز اور 15ہزار کلو خراب ڈیری کریم برآمد کی گئی ہے ۔خراب انڈوں اور ڈیری کریم کے علاوہ 40ہزار کلو فروٹ پلپ بھی قبضہ میں لے لیا گیاہے ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص اور مضر صحت اشیاءسٹور کرنے کے جرم میں کولڈ سٹوریج کو سیل کر دیا ہے ۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -