بھارت کے دوجنگی جہازسعودی عرب کی بندرگاہ پر پہنچ گئے

بھارت کے دوجنگی جہازسعودی عرب کی بندرگاہ پر پہنچ گئے
بھارت کے دوجنگی جہازسعودی عرب کی بندرگاہ پر پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت سے دوبحری جنگی جہاز آئی این ایس دہلی اور آئی این ایس ترشول جذبہ خیر سگالی کے تحت سعودی عرب کی جبیل بندرگاہ پہنچ گئے ۔بھارتی سفارتخانے کے ہیمنت کوتلوار نے بتایاکہ جذبہ خیر سگالی کے تحت دوبھارتی جنگی جہازوں کی سعودی عرب آمد نہ صرف دونوںممالک کے قریبی تعاون بلکہ دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کی عکاس ہے ، بحری جہاز ملکی دفاع کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ ہیں ۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ جہاز چارجہازوں پر مشتمل مغربی بیڑے کا حصہ ہیں جنہیں ایک ماہ قبل علاقائی دوست نیویزکیساتھ مشقوں کیلئے خلیج میں بھیجاگیاتھا۔بتایاگیاہے کہ دونوں جنگی جہاز 13ستمبرتک جبل کی بندرگاہ پر لنگرانداز رہیں گے ۔پیشہ وارانہ تعلقات کے علاوہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان کھیل اور معاشرتی رابطوں کا بھی منصوبہ بنایاگیاجبکہ بھارتی بحری فوج کئی خلیجی ممالک کیساتھ مشقیں کرتی آئی ہے ، بھارت نے سعودی عرب کیساتھ قریبی اوردوستانہ تعلقات کیلئے ہرممکن کوشش کی ہے ، سعودی عرب اور بھارت کے درمیان تعلقات بڑھتی ہوئی تجارت، توانائی کے شعبے میں تعاون ، سیکیورٹی تعاون اور ثقافتی تبادلوں کے ذریعے برقرار ہیں جبکہ مجموعی طورپر 2.7ملین افراد کیساتھ بھارت کے تارکین وطن کی تعداد سعودی عرب میں سب سے زیادہ ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے دفاعی تعاون کی وجہ سے بھارت کاجنگی طیارہ پہلی مرتبہ سعودی سرزمین پر بھی لینڈکرچکاہے ۔