باچا خان ایئر پورٹ پر پی آئی اے طیارے پر فائرنگ کرنے والا دہشتگرد پکڑا گیا

باچا خان ایئر پورٹ پر پی آئی اے طیارے پر فائرنگ کرنے والا دہشتگرد پکڑا گیا
باچا خان ایئر پورٹ پر پی آئی اے طیارے پر فائرنگ کرنے والا دہشتگرد پکڑا گیا

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)باچا خان ایئر پورٹ پر حملہ کرنے والا مرکزی دہشتگرد پکڑا گیا ۔نجی ٹی وی چینل اے آروائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کاﺅنٹرٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگ روڈ سے گرفتار کیا۔ واضح رہے کہ 25جون 2014ءکو باچا خان ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ ہو ئی تھی جس کے باعث خاتون اور دو مسافر زخمی ہوئے تھے تاہم بعد ازاں زخمی خاتون دم توڑ گئی تھی ۔ سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ رنگ روڈ سے گرفتار دہشتگردنو محمد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، یہ دہشتگرد فورسزپر حملوں اور بھتہ خوری میں بھی ملوث ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -