ماہی گیروں نے جال میں پھنسنے والی دو وہیل شارکس کو آزاد کرا دیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ماہی گیروں نے جال میں پھنسنے والی دو وہیل شارکس کو آزاد کرا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق معدوم ہونی نسل کی بڑی وہیل شارک پاکستانی سمندری حدود میں پہنچ گئی اوراورماڑہ ، چرنا آئی لینڈ سے 145کلو میٹر دور16فٹ لمبی وہیل شارک جال میں پھنس گئی ۔مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف نے بتایا ہے کہ وہیل شارک کو گہرے سمندر میں آزاد کر دیا گیا ،وہیل شارک کو آزاد کرنے کے لئے 275میٹر لمبا جال کاٹنا پڑا۔18فٹ لمبی دوسری وہیل شارک45کلو میٹر دور جال میں پھنسی۔