دہشتگردی کی ہر شکل کو جڑ سے ختم کیا جائے گا :صدر ممنون حسین ،سعودی عرب کے پارلیمانی وفدسے ملاقات

دہشتگردی کی ہر شکل کو جڑ سے ختم کیا جائے گا :صدر ممنون حسین ،سعودی عرب کے ...
دہشتگردی کی ہر شکل کو جڑ سے ختم کیا جائے گا :صدر ممنون حسین ،سعودی عرب کے پارلیمانی وفدسے ملاقات

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین سے سعودی عرب کے پارلیمانی وفدنے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی سکیورٹی اورباہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر صدر ممنون حسین نے سعودی عرب کے پارلیمانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی ہر شکل کو جڑ سے ختم کیا جائے گا ،دہشتگردی سے پاکستان کو بے پناہ نقصان ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے ۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات برادرانہ ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -