والدین اپنے بچوں کو ٹارگٹ کلرز سے بچائیں ،ڈی جی رینجرز کا عوام کو پیغام

والدین اپنے بچوں کو ٹارگٹ کلرز سے بچائیں ،ڈی جی رینجرز کا عوام کو پیغام
والدین اپنے بچوں کو ٹارگٹ کلرز سے بچائیں ،ڈی جی رینجرز کا عوام کو پیغام

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہاہے کہ تمام والدین اپنے بچوں کو ٹارگٹ کلرز سے بچائیں ۔نجی ٹی وی چینل سماءنیوز کے مطابق ڈی جی رینجرز کا کہناتھا کہ نام نہاد رہنماﺅں کا کوئی بچہ ٹارگٹ کلر نہیں بنتا بلکہ ان کے بچے کاروبار کررہے ہیں یا پھر بیرون ملک پڑھائی کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نام نہاد رہنما گلی کے بچوں کو ایسے ہی ٹارگٹ کلرز بنا رہے ہیں جیسے دہشتگرد خود کش بمبار تیارکر تے ہیں اس لیے تمام والدین اپنے بچوں کو ٹارگٹ کلرز سے بچائیں ۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -