ممبئی ٹرین حملوں میں 12 مسلمانوں کو مجرم قرار دے دیا گیا ،زبردستی اقبال جرم کرایا گیا

ممبئی ٹرین حملوں میں 12 مسلمانوں کو مجرم قرار دے دیا گیا ،زبردستی اقبال جرم ...
ممبئی ٹرین حملوں میں 12 مسلمانوں کو مجرم قرار دے دیا گیا ،زبردستی اقبال جرم کرایا گیا

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے ممبئی ٹرین  دھماکوں کے لیے 12 مسلم افراد کو مجرم قرار دے دیا جبکہ 13ویں ملزم عبدالواحد شیخ کو بری کر دیا ہے ،مجرموں کو پیر کے روز سزائیں سنائی جائیں گی۔یہ حملے 11 جولائی 2006 کو کیے گئے تھے اور ان میں بیک وقت سات مقامی ٹرینوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 189 افراد ہلاک اور 800 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔دھماکے مضافاتی ٹرینوں کے پہلے درجے کے کمپارٹمنٹ میں رکھے گئے پریشر ککر بموں سے کروائے گئے۔سماعت کے بعد سرکاری وکیل نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ 12 ملزمان کو مکوکا کے تحت مجرم پایا گیا ہے، اس میں موت کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔ جن لوگوں پر جرم ثابت ہوا ہے ان میں کمال احمد انصاری، تنویر احمد انصاری، محمد فیصل شیخ، احتشام صدیقی، محمد ماجد، شیخ عالم، محمد ساجد، مزمل شیخ، سہیل محمود، ضمیر شیخ، نوید حسین اور آصف خان شامل ہیں۔استغاثہ نے بڑی حد تک ملزمان کے اقبالیہ بیانات کی بنیاد پر اپنا مقدمہ تیار کیا تھا لیکن ملزمان نے بعد میں عدالت میں کہا کہ ان سے زبردستی اقبال جرم کرایا گیا۔وکیل صفائی وہاب خان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے اقبالیہ بیانات کے کئی حصے بالکل ایک جیسے تھے جن سے شبہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ فرضی تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -