ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل حالت مزید بہتر ہوگئی جس کے بعد وہ گھر منتقل ہو گئے ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق متحدہ کے رہنما رشید گوڈیل کو رینجرز کی سخت سیکیورٹی میں ہسپتال سے گھر منتقل کیا گیا ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل بالکل ٹھیک ہو گئے ہیں تاہم ابھی انہیں آرام کی ضرورت ہے ۔ ڈاکٹروں نے رشید گوڈیل کو تین روز قبل گھر جانے کی اجازت دے دی تھی۔