پاک بھارت گائیکی مقابلہ دبئی میں کرانے کا فیصلہ ، پاکستان میں بھی آڈیشنز کا اعلان

پاک بھارت گائیکی مقابلہ دبئی میں کرانے کا فیصلہ ، پاکستان میں بھی آڈیشنز کا ...
پاک بھارت گائیکی مقابلہ دبئی میں کرانے کا فیصلہ ، پاکستان میں بھی آڈیشنز کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بھارت گائیکی مقابلہ دبئی میں کرانے کا فیصلہ کیاگیاہے جس میں متحدہ عرب امارات، بھارت اور پاکستان سے امیدوار شرکت کریں گے ۔ اگر کوئی باتھ روم سنگر ہے تو وہ دبئی میں ہونیوالے ایک رئیلٹی ٹی وی شوکے آڈیشن میں حصہ لے سکتاہے جس کا آغاز نومبر میں ذی ٹی وی پرہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ایشیاءسنگنگ سپرسٹار کو پاکستان ، بھارت اور متحدہ عرب امارات سے ذہین فنکاروں کی ضرورت ہے جس کے لیے ایک شوکے انعقاد کا فیصلہ کیاگیاجس کی میزبانی’نکاح اور بلی‘ جیسی فلموں کے پاکستانی اداکار احسن خان کریں گے جبکہ جج کے فرائض ایوارڈ یافتہ گلوکار شفقت امانت علی اور شنکرمہادیوان کریں گے ۔
شوکے ہدایت کاروں نے بتایاکہ شومیں مدمقابل آنیوالے امیدواروں کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ، دبئی میڈیا سٹی کے ذی ٹاور میں آج سے آڈیشن شروع ہورہے ہیں ، یواے ای میں ہونیوالے آڈیشن کے نتیجے میں منتخب ہونیوالے16 نئے ستاروں کو دہلی میں معروف گلوکاروں سے تربیت دلائی جائے گی اور پھر15اکتوبر سے 15نومبر تک ٹریننگ لینے والے نئے گلوکاروں کے درمیان ایک مرتبہ پھر مقابلہ ہوگا۔
اِسی طرح پاکستان کے شہروں اسلام آباد، کراچی اور لاہور جبکہ بھارت کے دہلی اور ممبئی میں بھی الگ الگ آڈیشن ہوں گے اورآڈیشن دینے والوں کو ہندی یا اردومیں گانا ہوگا۔
حتمی راﺅنڈ میں پاکستانی غزل گائیک غلام علی ’مہاگرو‘ ممکنہ فاتح کے انتخاب کیلئے دونوں ججوں کی مدد کریں گے ۔

مزید :

تفریح -