لاہور کے بعداسلام آباد ضلعی انتظامیہ بھی حرکت میں آ گئی،میریٹ ہوٹل پر چھاپہ ،سٹور اور بیکری سیل
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارلحکومت کی انتظامیہ نے میریٹ ہوٹل پر چھاپہ مار کر غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر بیکری اور سٹور سیل کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے بعد اسلام آباد انتظامیہ بھی حرکت میں آ گئی ہے اور غیر معیاری اشیاءفروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیاہے ،ضلعی انتظامیہ نے پاکستان کے فائیو سٹار میریٹ ہوٹل پر چھاپہ مارا اور تلاشی لینے پر بیکری اور سٹور میں سے غیر معیاری اشیاءبرآمد ہوئیں جس کے باعث انتظامیہ نے بیکری اور سٹور دونوں کو سیل کر دیاہے ۔دریں اثناء مقامی انتظامیہ نے اسلام آباد ہوٹل پر بھی چھاپہ مارا جہاں غیر معیاری بیکری کھانے کی موجودگی پر کچن اور فوڈ سٹور سیل کر دیا گیا۔