این اے 122 میں ٹربیونل جج نے تحریک انصاف کے وکیل کے دیئے اعداد و شمار استعمال کئے: ایاز صادق

این اے 122 میں ٹربیونل جج نے تحریک انصاف کے وکیل کے دیئے اعداد و شمار استعمال ...
این اے 122 میں ٹربیونل جج نے تحریک انصاف کے وکیل کے دیئے اعداد و شمار استعمال کئے: ایاز صادق

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے سابق سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ این اے 122 میں انتخابات کو کالعدم قرار دیئے جانے سے متعلق فیصلے میں ٹربیونل جج جسٹس کاظم ملک نے نادرا کے اعدا و شمار کی بجائے تحریک انصاف کے وکیل کی جانب سے پیش کئے جانے والےاعداد و شمار کا سہارا لیا۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں یہ الزام سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت کے دوران ثابت بھی کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹربیونل کی جانب سے دیا گیا فیصلہ مکمل طور پر متعصبانہ اور یکطرفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میری خلاف کوئی ثبوت نہیں تھا مگر مجھے جرمانہ بھی کر دیا گیا۔سابق سپیکر کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ سے حکم امتناع کی استدعا نہیں کروں گا بلکہ ضمنی الیکشن میں ایک بار پھر تحریک انصاف کو شکست دوں گا۔ 

مزید :

قومی -