عرب دولہے نے عین شادی کے موقع پر دلہن کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا دے دیا، انتہائی شرمناک حرکت
بیروت (نیوز ڈیسک) برے سے برا شخص بھی اپنی شادی کے موقع پر اچھا بننے کی کوشش کرتا ہے تاکہ دلہن اور اس کے خاندان کو متاثر کرسکے لیکن ایک لبنانی دولہا ایسا بدکردار نکلا کہ عین اپنی شادی کے موقع پر دلہن والوں کے ساتھ میں ہی نوسر بازی کردی۔
لبنانی اخبار ’اسافر‘ کے مطابق دارالحکومت میں مقیم ایک خاندان کی لڑکی کی شادی جوزف نامی شخص سے طے پائی تھی اور اس سلسلے میں ایک عالیشان تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں سینکڑوں مہمان بھی مدعو تھے۔ جوزف کی مالی مشکلات کے پیش نظر لڑکی کے والد نے نہ صرف تقریب کیلئے خود رقم فراہم کی بلکہ اپنے خاندان والوں سے بھی بڑی تعداد میں رقم اکٹھی کرکے ہونے والے دولہے کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروائی تھی۔ تقریب والے دن جب لوگ مقررہ جگہ پہنچ رہے تھے تو معلوم ہوا کہ جوزف غائب ہے۔ جب کچھ تحقیق کی گئی تو پتہ چلا کہ وہ تمام رقم بینک سے نکلوا کر فرار ہوچکا تھا۔ بدبخت نے تقریب کا اہتمام تو کیا کرنا تھا، وہ تو دلہن کو بھی منتظر چھوڑ کر ہمیشہ کیلئے رفوچکر ہوگیا۔
اخبار کے مطابق مفرور دولہا سابقہ فوجی بھی ہے۔ عدالت نے اس کی عدم موجودگی میں اسے 14 ماہ قید اور 700 ڈالر (تقریباً 70,000 پاکستانی روپے) جرمانے کی سزا سنادی۔