نندی پور پاور پروجیکٹ کی بندش، حکومت کا فرنس آئل ٹریٹمنٹ پلانٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ

نندی پور پاور پروجیکٹ کی بندش، حکومت کا فرنس آئل ٹریٹمنٹ پلانٹ تبدیل کرنے ...
نندی پور پاور پروجیکٹ کی بندش، حکومت کا فرنس آئل ٹریٹمنٹ پلانٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزارت پانی و بجلی نے نندی پور پاور پروجیکٹ کی بندش کے بعد فرنس آئل ٹریٹمنٹ پلانٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں کنٹریکٹر  کمپنی کو آرڈر بھی دیدیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پلانٹ تبدیل ہونے میں چار سے پانچ ماہ لگ سکتے ہیں اور تب تک موجودہ پلانٹ ہی کام کریں گے۔ واضح رہے نندی پور پاور پلانٹ کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ 425 میگا واٹ بجلی پیدا کر سکتا ہے تاہم یہ کام شروع کرنے کے کچھ عرصہ بعد ہی بند ہو چکا ہے۔ 

مزید :

قومی -اہم خبریں -