یہ لڑکا ایک سال تک نوجوان لڑکی کو میسج کرکے مسلسل ایک ہی چیز کے بارے میں پوچھتا رہا، بالآخر جواب مل گیا، جان کر آپ بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکیں گے
فلاڈلفیا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست پنسلوانیا کا ایک نوجوان ایک سال تک اپنی گرل فرینڈ سے اپنا دھوپ کا چشمہ واپس مانگنے کے لیے ایس ایم ایس کرتا رہا، ایک سال کے بعد اس کی گرل فرینڈ نے بالآخر اسے جواب دے ہی دیا۔ ہوا کچھ یوں تھا کہ ایک سال قبل ایلیکس نامی نوجوان ایک لڑکی اینا کے ساتھ باہر گھومنے گیا۔ وہاں ایک ہوٹل میں اس نے اینا کو اپنا چشمہ کچھ دیر کے لیے اپنے بیگ میں رکھنے کو کہا اور خود فون کال سننے کے لیے باہر چلا گیا۔واپس آیا تو دیکھا کہ اس کا چشمہ تھا نہ ہی اس کی گرل فرینڈ۔ وہ چشمے کے ساتھ غائب ہو چکی تھی۔
مزید پڑھیں:چینی باشندہ جو اپنی گرل فرینڈ کرائے پر دے رہا رہے تاکہ ۔۔۔
تب سے لے کر ایک سال تک ایلیکس اسے چشمے کے متعلق میسج کرتا رہا لیکن اس نے کوئی جواب نہ دیا۔ سال کے آخر میں ایلیکس نے اینا کو میسج کیا کہ ’’تمہارا فیورٹ گانا کون سا ہے؟ میرا تو Cheap Sunglassesہے حالانکہ میں اس گانے کی شاعری سے اتفاق نہیں کرتا۔ہمیں ہمیشہ مہنگے چشمے ہی خریدنے چاہئیں، سستے(Cheap)نہیں، جس طرح میرا چشمہ بہت مہنگا تھا، جو اب بھی تمہارے پاس ہے،تمہیں یاد ہے ناں؟کیا مجھے وہ چشمہ جلدی واپس مل سکتا ہے؟
اس کے جواب میں لڑکی نے سال بعد یہ میسج کیا’’مجھے تمہارا چشمہ اپنے بیگ میں ملا اور میں نے اسے اپنی فریج کے اوپر رکھ دیا۔ اس کے بعد میں پورے ملک میں گھومتی رہی۔ بدقسمتی سے میں نہیں جانتی کہ اس دوران تمہارا چشمہ کہاں کھو گیا۔ میں اس پر معافی مانگتی ہوں۔‘‘ جواب میں ایلیکس نے کہا کہ ’’اچھا! اگر تم اب کبھی فلاڈلفیا آؤ تو مجھے ضرور بتانا۔‘‘اینا نے جواب دیا کہ ’’میں اگلے ہفتے فلاڈلفیا آ رہی ہوں۔‘‘اور اس طرح ایلیکس کی چشمے کی تلاش ان دونوں کو دوبارہ قریب لے آئی۔