موبائل فون جیب میں پھٹ گیا، آدمی کو زخمی کرگیا، محفوظ رہنا ہے تو اس ایک غلطی سے ہمیشہ گریز کریں

موبائل فون جیب میں پھٹ گیا، آدمی کو زخمی کرگیا، محفوظ رہنا ہے تو اس ایک غلطی ...
موبائل فون جیب میں پھٹ گیا، آدمی کو زخمی کرگیا، محفوظ رہنا ہے تو اس ایک غلطی سے ہمیشہ گریز کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) جیب میں رکھے آئی فونز میں آگ لگنے سے لوگوں کے زخمی ہونے کی خبریں اس سے پیشتر آ چکی ہیں لیکن اب جیب میں ہی دھماکے سے موبائل فون کے پھٹ جانے کی خبر بھی آ گئی ہے۔ چین کے شہر گوانگ ژو میں ایک شخص کاؤ چوانگ نے کچھ دن قبل ہی نیا موبائل فون خریدا تھا۔ یہ موبائل نہ تو آئی فون تھا اور نہ ہی اینڈرائیڈ بلکہ ایک سادہ موبائل فون سیٹ تھا۔ خریدنے کے دو دن بعد ہی موبائل فون اس کی پینٹ کی جیب میں پھٹ گیا جس سے اس کا جسم جھلس گیا۔

مزیدپڑھیں:موبائل فون خاتون کے ہاتھ میں پھٹ گیا
چوانگ کی پینٹ کا جیب والا حصہ بھی جل گیا۔ زخمی ہونے پر چوانگ کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔ چوانگ کا کہنا ہے کہ ’’میرے ایک دوست نے اس نئے موبائل فون کے بارے میں مجھے بتایا اور خریدنے کو کہا، اس نے بھی یہی ماڈل خریدا تھا۔ ‘‘ چوانگ نے 230یوآن (تقریباً3ہزار 800روپے)میں خریدا تھا لیکن حادثے کے بعد اسے 5ہزار یوآن(تقریباً82ہزار روپے)کا ہسپتال کا بل ادا کرنا پڑا۔ موبائل فون بنانے والی کمپنی نے اسے محض 2ہزار یوآن (تقریباً32ہزار روپے )بطور ہرجانہ ادا کیے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سستے اور غیر مقبول کمپنیوں کے سمارٹ فونز کسی طرح بھی قابل بھروسہ نہیں ہوتے اور ان کی تیاری میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق میٹریل بھی استعمال نہیں کیا جاتا اس لٖئے حادثات کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے۔  اگر آپ چاہتے ہیں کہ اس طرح کی ناگہانی صورتحال سے محفوظ رہا جائے تو پھر ہمیشہ موبائل فون کی خریداری کے وقت مقبول کمپنیوں کے معیاری موبائل فونز کو ہی ترجیح دیں۔ اگرچہ مقبول موبائل فونز کی قیمتیں زیادہ ہوتی ہیں لیکن سمجھداری اسی میں ہے کہ ایک بار ہی زیادہ رقم استعمال کر کے انہیں خرید لیا جائے کجا یہ کہ بعد میں موبائل فون جیب میں پھٹ جانے سے خریداری کے وقت بچائی گئی رقم سے بھی زیادہ علاج پر خرچ کرنا پڑے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -