فحش ویب سائٹ پر پابندی، نوجوان روسی لڑکی کی حکومت سے شکایت، آگے سے کیا جواب ملا؟ جان کر ہنسی روکنا مشکل
ماسکو (نیوز ڈیسک) فحش فلموں کی لعنت ہر ملک میں عام ہورہی ہے اور ہر جگہ ان فلموں کے جنون میں مبتلاء لوگ بھی پائے جاتے ہیں، جو ان پر حکومتی پابندیوں کے خلاف احتجاج بھی کرتے ہیں۔
روس نے حال ہی میں انٹرنیٹ کی سب سے بڑی فحش ویب سائٹ پر پابندی لگائی تو وہاں بھی ایک معروف سماجی کارکن دوشیزہ اولگا ووسیوا نے صدائے احتجاج بلند کر دی اور اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ’’اگر آپ ۔۔۔ ویب سائٹ بند کررہے ہیں تو کم از کم اس کا کوئی متبادل تو پیش کریں۔‘‘ پابندی عائد کرنے والے سرکاری ادارے نے اولگا کی ٹویٹ کا فوری نوٹس لیا اور ایک کرارا سا جواب بھی دے دیا۔ ادارے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ’’متبادل یہ ہے کہ آپ فحش فلمیں دیکھنے کی بجائے حقیقی دنیا میں کسی سے ملیں۔‘‘ جب اولگا نے دوبارہ ٹویٹ کی کہ آپکے ادارے میں کوئی خوبصورت اور شائستہ شخص ہے، تو جواب آیا ’’یقیناً۔‘‘
مزید پڑھیں:انٹرنیٹ پر فحش مواد دیکھنے والوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر،بڑی شرمندگی کے سامنے کیلئے تیار ہو جائیں
انٹرنیٹ صارفین نے اولگا کو ملنے والے جواب پر ملے جلے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ اکثر صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ایک اچھا مشورہ ہے کہ فحش فلموں کی بدعادت میں مبتلاء ہونے کی بجائے حقیقی دنیا میں انسانوں کے ساتھ دوستی اور شادی جیسا تعلق قائم کیا جائے، تاکہ برائی سے دور رہا جا سکے۔