شیوسینا کی بھارتی مسلمانوں اور جین مت کے پیروکاروں کو گائے ذبح کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں

شیوسینا کی بھارتی مسلمانوں اور جین مت کے پیروکاروں کو گائے ذبح کرنے پر سنگین ...
شیوسینا کی بھارتی مسلمانوں اور جین مت کے پیروکاروں کو گائے ذبح کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (اے این این) شیوسینا کی جانب سے بھارتی مسلمانوں اور جین مت کے پیروکاروں کو گائے ذبح کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ جس مسلمان کو گائے کا گوشت کھانے کا شوق ہے وہ پاکستان چلا جائے ،جین مت کے پیروکاروں نے پابندی کی خلاف ورزی کی تو انہیں سنگین سبق سکھائینگے ۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر ،احمد آباد اور راجستھان میں گائے کے ذبح پر پابندی کے بعد دہشت گردہندو تنظیم شیو سینا نے مسلمانوں اور جین مت کے پیروکارروں کو خلاف ورزی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق شیوسینا کے ترجمان اخبار ’’سامنا‘‘کے اداریئے میں مسلمانوں سے کہاگیاہے کہ جس مسلمان نے گائے کا گوشت کھانا ہی ہے وہ بھارت چھوڑ کر پاکستان چلا جائے ۔شیوسینا نے مسلمانوں کیساتھ ساتھ جین مت کے پیروکاروں کو بھی دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ گائے ذبح کرنے والے مسلمانوں کو پاکستان بھیج دیا جائے گا تو تم کہاں جاؤ گے ؟اس لیے گائے کے ذبح پر پابندی ہٹانے کے مطالبے سے دستبردار ہو جاؤ۔
مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے جین مت کمیونٹی سے کہاگیاہے کہ وہ مسلمانوں کی پیروی کرکے غلطی نہ کربیٹھیں کہ جس کے بعد انہیں سخت نتائج بھگتنا ہوں گے ۔جین مت کے پیروکاروں نے ہماری باتوں پر عمل نہ کیا انہیں سنگین سبق سکھائیں گے ۔