حکومت اور ایم کیو ایم آمنے سامنے ،کراچی میں کسی کو زبردستی کاروبار بند نہیں کرنے دیا جائے گا :پرویز رشید
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں جاری آپریشن کے حوالے سے حکومت اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان ابھی استعفوں کا معاملہ طے نہیں ہو سکا تھاکہ فریقین کی جانب سے دوسرا ”محاذ“کھل گیا ہے ۔متحدہ کے رہنما فاروق ستار نے پارٹی کے مارے جانے والے کارکنان کے معاملے پر یوم سوگ کا اعلان کر کے کراچی میں کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند کرنے کی اپیل کی جس پر وفاقی وزیر اطلاعات نے واضح موقف دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک سے ہڑتالوں اور یلغار کی سیاست ختم کرنا چاہتی ہے۔اگر کسی نے شہر میں دوکانیں اور کاروباری مراکز زبردستی بند کرائے تو اس کے ساتھ قانون نمٹے گا ۔کراچی کا آپریشن کسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہو رہا ہے ۔اگر کسی کو لگتا ہے کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی تو وہ عدالت سے رجوع کریں ۔