وزیر داخلہ سندھ نے کراچی پولیس کو الرٹ کردیا ،سینئر افسران کو صورتحال مانیٹر کر نے کی ہدایت
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کراچی سمیت سندھ بھر کی پولیس کو الرٹ کر کے ایس پیز ،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو اپنے علاقوں میں گشت بڑھانے کا حکم دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پولیس عوام کی جان و مال کی حفا ظت کو یقینی بنائے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیا جائے گا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سہیل انور سیال نے کہا کہ شر پسندوںکے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور شہر میں امن کو سبو تاژ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے ۔انہوں نے حکم دیا کے پولیس کے تمام سینئر افسران تمام صورتحال کو خود مانیٹر کریں گے اور کہیں بھی نا خوشگوا ر واقعہ ہوا تو ذمہ دروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔