سپریم کورٹ :عید الضحیٰ اور دیگر تقریبا ت پر مادہ جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی کے لئے درخواست دائر

سپریم کورٹ :عید الضحیٰ اور دیگر تقریبا ت پر مادہ جانوروں کو ذبح کرنے پر ...
سپریم کورٹ :عید الضحیٰ اور دیگر تقریبا ت پر مادہ جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی کے لئے درخواست دائر

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)شادی بیاہ، عیدالاضحی اور دیگر تقریبات پر مادہ جانوروں کو ذبح کرنے اور حلال گوشت کی بیرون ملک برآمد پر پابندی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔یہ درخواست وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفر اللہ کی طرف سے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں حلال جانوروں کی قلت پیدا ہو چکی ہے جس کی وجہ سے حرام اور مردار گوشت بڑے پیمانے پر فروخت کیا جا رہا ہے ،حلال جانوروں کی مناسب تعداد میں افزائش نہیں ہورہی ہے۔درخواست میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ اگر جانوروں کی افزائش نسل کا یہی حال رہا تو ملک میں حلال جانوروں کی قلت پیدا ہوجائے گی۔قانون کے مطابق مادہ جانوروں کو ذبح نہیں کیا جا سکتا مگر اس کے باوجود یہ اقدام کیا جا رہا ہے، حلال گوشت کی قلت کم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ مادہ جانوروں کے ذبح کرنے پر پابندی عائد کی جائے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حلال گوشت کی برآمد پر 5 سال کے لئے پابندی عائد کی جائے ۔درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ شادی بیاہ ، عیدالاضحی اور دیگر تقریبات پر مادہ جانوروں کو ذبح کرنے سے روکا جائے ۔

مزید :

لاہور -