پاکستان کے وفد کی جنوبی افریقہ بزنس فورم سے ملاقات، پاکستانی تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہائی کمشنر سے مدد کا مطالبہ

پاکستان کے وفد کی جنوبی افریقہ بزنس فورم سے ملاقات، پاکستانی تاجروں کو ...
پاکستان کے وفد کی جنوبی افریقہ بزنس فورم سے ملاقات، پاکستانی تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہائی کمشنر سے مدد کا مطالبہ

  

جوہانسبرگ(ندیم شبیر سے)پاکستان کے وفد کی جنوبی افریقہ بزنس فورم سے ملاقات ہوئی جس میں  پاکستان جنوبی افریقہ بزنس فورم کے چیئرمین محمد رفیق اور دیگر عہدیداران نے فورم کے مقاصد کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے پاکستانی تاجروں کو جنوبی افریقہ میں درپیش مسائل کی حل کیلئے ہائی کمشنر سے مدد طلب کی۔وفد نے جنوبی افریقہ کے علاقے میں پاکستان اور اس کی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لئے فورم کی حکمت عملیکے بارے میں بھی بریفنگ دی۔

وفد نے بتایا کہ جنوبی افریقہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور ایک لاکھ سے زیادہ پاکستان نژاد تارکین وطن کے لئے گھر ہے۔وفد نے غیر ملکیوں کے حوالے سے جرائم کی شرح کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ہائی کمشنر نجم الثاقب نے وفد کو بتایا کہ ہائی کمیشن جنوبی افریقہ کی حکومت کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کے قانونی معاملات کو حل کرنے کیلئے باقاعدہ مصروف ہے اور جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کے مفادات کو ملحوظ خاطررکھا جائے گا۔ انہوں نے کاروباری طبقے سے جرائم کے شکار علاقوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔آخر میں ہائی کمشنر نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور مکمل یقین دلایا کہ پاکستانی ہائی کمیشن پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کو ضرورحل کروائے گا۔‎

مزید :

بزنس -