سر گنگا رام ہسپتال BOM ملازمین کو ریگولر کرکر دیا گیا
لاہور (جنرل رپورٹر ) سر گنگا رام ہسپتال میں گذشتہ کئی سالوں سے عارضی طور پر تعینات BOMکنٹریکٹ ملازمین کو سر گنگا رام ہسپتال انتظامیہ نے بحوالہ لیٹر نمبر 6094 جی آر بتاریخ 10-09-2015 ریگولر کر دیا ہے۔ اِن ملازمین کو مورخہ 27-04-2015 سے ریگولر کیا گیا ہے۔ پنجاب پیرا میڈیکس الائنس(PPA) سر گنگا رام ہسپتال / فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے کے عہدیداران چیئر مین کاشف جلال، سینئر وائس چیئر مین رانا عرفان ، صدر طلعت سجاد، جنرل سیکرٹری شعیب انور چوہدری، مزمل حسین، وسیم شہزاد، شیراز ظفر ، علی شان، ساجد اقبال چوہدری ، سید وسیم الحسن، رضوان عنائت، منیر حسین، رانا نصیر، ہمایوں بابر سیفی، فیصل شہزاد جٹ و دیگر نے ایم ایس سر گنگا رام ہسپتال ڈاکٹر وقار نبی باجوہ ، اے ایم ایس (ایڈمن)ڈاکٹر سید وقار حیدر نقوی، ڈی ایم ایس (ایڈمن ) ڈاکٹر خالد بن اسلم اور ایڈمن سٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہسپتال انتظامیہ کی بہت بڑی کاوش اور کامیابی ہے جنہوں نے دلچسپی لیتے ہوئے BOMملازمین کو ریگولر کیا۔انہوں نے کہا کہ اب یہ ملازمین پہلے سے زیادہ دلجمعی اور بہتر انداز میں مریضوں کی خدمت کریں گے۔ شعیب انور چوہدری، جنرل سیکرٹری PPA نے کہا کہ اس سلسلے میں BOM ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
۔
۔ اور پنجاب پیرا میڈیکس الائنس کے زیرِ اہتمام آج مورخہ 11-09-2015 صبح 10:00 بجے لیکچر ہال میں ایک پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ایم ایس ڈاکٹر وقار نبی باجوہ اور اے ایم ایس (ایڈمن) ڈاکٹر سید وقار حیدر نقوی اور صوبائی چیئر مین PPA ملک منیر احمد مستقل ہونے والے ملازمین میں مستقلی کے لیٹر تقسیم کریں گے۔