سگے بھائی نے12سالہ بہن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)فتح آباد کے علاقہ میں سگے بھائی نے اپنی چھوٹی بہن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا ہے ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 12سالہ بچی کو اس کے سگے بھائی نے متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا ہے ،بچی کے والدین وفات پا چکے ہیں اور وہ اپنے بھائیوں کے ساتھ رہتی ہے ، اس کا بڑا بھائی کا فی عرصہ سے اسے جنسی زیادتی کانشانہ بنا رہا تھا ،پولیس نے بہن کے بیان پر بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دیا ہے ،بچی کو سی ڈبلیو سی کی جانب سے نامزد یتیم خانہ میں منتقل کردیا گیا ہے،بچی کے ساتھ اس کے چھوٹے بھائی جس کی عمر تقریبا 10 سال کو بھی یتیم خانہ میں ہی رکھا گیا ہے۔