مڈغاسکر، سٹیڈیم میں بھگدڑ،1 ہلاک، درجنوں افراد زخمی
انتنان ارائیوو(آئی این پی)افریقی جزیرہ ملک مڈغاسکر اور مغربی افریقہ سنیگال کے درمیان افریقی نیشنل فٹبال کپ کا فائنل میچ شروع ہونے سے پہلے بھگدڑمچنے سے ایک شخص ہلاک اور 40دیگر زخمی ہوگئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق افریقی جزیرہ ملک مڈغاسکر اور مغربی افریقہ سنیگال کے درمیان افریقی نیشنل فٹبال کپ کا فائنل میچ شروع ہونے سے پہلے بھگدڑمچنے سے ایک شخص ہلاک اور 40دیگر زخمی ہوگئے۔مقامی ہسپتال کے حکام نے بھگدڑ میں ایک شخص کی موت اور 40 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مڈغاسکر کے داراحکومت میں کھچا کھچ بھرے سٹیڈیم میں فٹبال شائقین کے اندر گھسنے کی کوشش کے دوران بھگدڑ مچ گئی جسے حفاظتی اہلکار روکنے میں ناکام رہے ۔یاد رہے کہ افریقہ میں فٹ بال میچوں کے درمیان بھگدڑ مچنے کے واقعات عموما پیش آتے ہیں۔