ابراہام خان بھی سلمان خان کی طرح ہر لڑکی سے محبت کا اظہار کرتا دکھائی دیتا ہے: شاہ رخ 

ابراہام خان بھی سلمان خان کی طرح ہر لڑکی سے محبت کا اظہار کرتا دکھائی دیتا ہے: ...
ابراہام خان بھی سلمان خان کی طرح ہر لڑکی سے محبت کا اظہار کرتا دکھائی دیتا ہے: شاہ رخ 

  

ممبئی( آن لائن )بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ میرا چھوٹا بیٹا ابراہام خان بلکل اداکار سلمان خان جیسا ہے کیونکہ وہ بھی ہر لڑکی سے محبت کا اظہار کرتا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے اداکار سلمان خان کے ٹی وی گیم شو دس کا دم میں انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ ان کا چھوٹا بیٹا ابراہام خان بلکل سلمان خان جیسا ہے کیونکہ وہ بھی ہر لڑکی سے محبت کا اظہار کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ان کی زندگی میں کوئی دوست ہے جس پر وہ انحصار کریں گے تو وہ اداکار سلمان خان ہیں اور اگر وہ اور ان کی فیملی کسی مشکل میں ہوئی تو وہ سلمان خان پر اندھا بھروسہ کر سکتے ہیں۔ شاہ رخ خان کی نئی فلم زیرو رواں سال 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید : تفریح