زیرو سے سپرسٹارکا جدوجہد پر مبنی میرا سفر دوسرے آرٹسٹس کے لئے متاثر کن ہوسکتا ہے: گوندا
ممبئی( آن لائن )بالی وڈ اداکار گوندا نے کہا ہے کہ زیرو سے سپرسٹار تک کا جدوجہد پر مبنی میرا سفر میری زندگی کا ایک دلچسپ سفر ہے جو دوسرے فنکاروں کے لئے متاثر کن ہو سکتا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار گوندا نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال ہے کہ کیریئر کے اس دور میں میری زندگی پر فلم بنانا اچھا خیال ہے اور فلم انڈسٹری میں نئے اداکار کو آسانی سے مواقع فراہم نہیں ملتے لیکن زیرو سے اعلی پائے کے اداکار کا جدوجہد پر مبنی سفر میری زندگی کا دلچسپ سفر ہے جو دوسرے ساتھی آرٹسٹس کے لئے متاثر کن ہو گا۔