ریحام خان عورت کی بدترین مثال بن چکی ہیں: ریشم

ریحام خان عورت کی بدترین مثال بن چکی ہیں: ریشم
ریحام خان عورت کی بدترین مثال بن چکی ہیں: ریشم

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ ریحام خان عورت کی بدترین جب کہ جمائما گولڈ اسمتھ بہترین مثال ہیں۔انٹرنیٹ پر اداکارہ ریشم کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ زندگی میں ہر کوئی غلطیاں کرتا ہے، عمران خان سے بھی کچھ غلطیاں ہوئیں جب کہ میں نے بھی بہت ساری غلطیاں کی ہیں لیکن اگر میں بات کروں ریحام خان کی تو وہ عورت کی بدترین مثال ہیں جب کہ جمائما گولڈ اسمتھ بہترین مثال ہیں۔اداکارہ ریشم کا کہنا تھا کہ اگر میں کرکٹ کی بات کروں تو عمران خان ایک بڑا نام ہے، اور اب وہ ملک کے وزیراعظم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں میرا اور حمزہ کا بھی نام لیا تھا تاہم آج ریحام خان کو کون جانتا ہے۔

مزید : کلچر