فلم ’’کیوں تم سے پیار کروں ‘‘ کی افتتاحی تقریب کاانعقاد

فلم ’’کیوں تم سے پیار کروں ‘‘ کی افتتاحی تقریب کاانعقاد
فلم ’’کیوں تم سے پیار کروں ‘‘ کی افتتاحی تقریب کاانعقاد

  

لاہور ( کلچرل ڈیسک ) نئی اردو فلم ’’کیوں تم سے پیار کروں ‘‘ کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز ناز تھیٹر میں منعقد کی گئی جس میں فلم کی کاسٹ سمیت شوبز سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی ، فلم کے رائٹر واجد زبیری ،پروڈیوسر اشفاق مغل جبکہ ہدایتکار شاہد شیخ ہیں ،فلم کی کاسٹ میں حیدر سلطان ،سوہانہ نذر ، سخاوت ناز ،دیا جٹ ،مقصود انور (جانو بابا ) ،مہر اختر ،قدیر خان ،علیشباء شیخ ،شایان خان ،عدنان لودھی ،تبسم خان سمیت دیگر فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں ، فلم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پروڈیوسر اشفاق مغل کاکہنا تھاکہ اس سے قبل میری دو فلمیں ’’ زندگی گزارو ہس کے‘‘ اور’’ سہاگ دیاں چوڑیاں‘‘ سینما گھروں کی زینت بن چکی ہیں اور اب نئی اردو فلم کا آغاز کر رہے ہیں امید ہے کہ شائقین کو ضرور پسند آئیگی ۔

مزید : کلچر