الحمراء کے تمام ہال یکم سے 12محرم الحرام تک بند رہیں گے

الحمراء کے تمام ہال یکم سے 12محرم الحرام تک بند رہیں گے

لاہور (فلم رپورٹر ) الحمراء کے تمام ہال یکم سے 12محرم الحرام تک بند رہیں گے ، متعدد اداکارائیں بھی سٹیج ڈراموں میں کام نہیں کریں گی ۔ ہر سال کی طرح رواں سال بھی الحمراء میں سٹیج ڈرامے یکم سے 12محرم تک بند رہیں گے ۔ اس کے ساتھ متعدد اداکارائیں ہما علی ،ماہ نور ،خوشبو ،پائل چوہدری ،صائمہ خان ،ہنی شہزادی اور دیگر محرم الحرام کے احترام میں سٹیج ڈراموں میں کام نہیں کریں گی۔

مزید : کلچر