پلاک میں’’مکس سٹار ایوارڈ شو ‘‘، معروف فنکاروں کی بھر پور شر کت

پلاک میں’’مکس سٹار ایوارڈ شو ‘‘، معروف فنکاروں کی بھر پور شر کت
پلاک میں’’مکس سٹار ایوارڈ شو ‘‘، معروف فنکاروں کی بھر پور شر کت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)’’مکس سٹار ایوارڈ شو ‘‘میں معروف فنکاروں کی بھر پور شر کت جبکہ فلم سٹار ماہ نور کو بہتر ین اداکارہ کا ایوارڈ ملا ۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر ہال میں ہونے والے ایوارڈ شو میں رائٹر، ڈائریکٹراور فلم ساز سید نورپلاک کی ڈائر یکٹر ڈاکٹر صغری صدف بطور مہمان خصوصی شر یک ہوئیں جبکہ اس موقع پر فلم اور ٹی وی کی ماڈل و اداکارہ ماہ نور ،ماہی خان ،بیوٹیشن غزل شاہ ،شو آرگنائزر صفدر جاوید، روینہ خان ،سٹیج اداکارہ و ماڈل پنکی سمیت شوبز کے مختلف شعبوں میں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شر یک ہوئیں جبکہ اس موقعہ پر اداکارہ و ماڈل ماہ نور کو بہتر ین اداکارہ کا ایوارڈ ملا جبکہ دیگر شوبز فنکاروں کو ان کی ڈراموں اور ماڈلنگ سمیت دیگر شعبوں میں پر فارمنس پر میڈل ملے ۔ایوارڈ حاصل کرنے والے فنکاروں کا کہنا تھا کہ آرگنائزرز کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں ایوارڈ کسی بھی فنکار کے لئے حوصلہ افزائی کا باعث ہوتے ہیں۔

مزید :

کلچر -