دی نن نے کونجیورنگ سیریز کی پہلی فلموں کو پیچھے چھوڑدیا

دی نن نے کونجیورنگ سیریز کی پہلی فلموں کو پیچھے چھوڑدیا
دی نن نے کونجیورنگ سیریز کی پہلی فلموں کو پیچھے چھوڑدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (یواین پی) ہالی وڈ کی ہارر فلم دی نن نے ریلیز ہوتے ہی اپنی سیریز کی پہلی فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ دی نن کو شمالی امریکا، بھارت اور یورپی ممالک سمیت دنیا کے کئی ممالک میں گزشتہ روز 7 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔ یہ فلم کونجیورنگ سیریز کی پانچویں فلم ہے، جو کونجیورنگ 2 کے ایک منظر میں دکھائی جانے والی نن (راہبہ) رپر بنائی گئی ہے۔فلم کی کہانی ایک شیطانی نن (راہبہ)کے پر اسرار قتل کے گرد گھومتی ہے، جس سے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ اس نے خودکشی کی ہوگی۔ فلم میں بتایا گیا ہے کہ اس راہبہ کا تعلق رومانیہ سے تھا جس نے مبینہ طور پر خودکشی کی۔ راہبہ کے پراسرار قتل کے بعد ایک پادری اور اس کے ایک ساتھی کو اس معاملے کی تحقیقات کے لیے بھیجا جاتا ہے اور وہ مل کر اس کے قتل کی کھوج لگاتے ہیں۔ فلم کی ہدایات کورین ہارڈی نے ہی دی ہیں، فلم کی کاسٹ میں ٹیاسا فرمیگا، بونی ایرونز،جونی کوئنے، ڈیمین بیچر، سینڈرا روسکواور شارلیٹ ہوپ سمیت دیگر شامل ہیں۔ باکس آفس موجو کے مطابق دی نن نے ریلیز کے پہلے ہی دن امریکا بھر سے 22 کروڑ 37 لاکھ ڈالر سے زائد کی کمائی کرکے اپنی ہی سیریز کی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فلم کو امریکا بھر میں 4 ہزار کے قریب سینما گھروں کی زینت بنایا گیا تھا اور اس نے توقعات سے بڑھ کر کمائی کی۔

مزید :

کلچر -