ہارون شاہد کی فلم کے بعد ٹی وی ڈراموں میں قسمت آزمائی کا فیصلہ

ہارون شاہد کی فلم کے بعد ٹی وی ڈراموں میں قسمت آزمائی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار و اداکار ہارون شاہد نے فلم کے بعد ٹی وی ڈراموں میں بھی قسمت آزمائی کا فیصلہ کرلیا۔ اس سے قبل انہوں نے ماہرہ خان کے ساتھ فلم ورنہ میں پہلی بار کام کر کے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ہارون شاہد پہلی بار اداکارہ نوین وقار کے ساتھ’’ تجدید وفا‘‘ میں سکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے، نوین نے اپنے کردار کے بارے میں کہا میرا کردار با لکل میری طرح ہے جیسی میں حقیقی زندگی میں ہوں۔ انہوں نے کہا ہارون کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ انتہائی خوشگوار ہے، ہماری شوٹنگ ابھی اسلام آباد میں جاری ہے۔ڈرامے کی کہانی سمیرا فضل نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایات کے فرائض الیاس کشمیری سر انجام دے رہے ہیں۔ واضح رہے نوین وقار کا ڈرامہ ماہ تمام حال ہی میں ختم ہوا ہے جس میں انہوں نے عماد عرفانی، رمشا خان اور وہاج علی کے ساتھ کام کیا۔

مزید :

کلچر -