ڈاکٹر اجمل ملک کا محرم الحرام میں شوبز سے دور رہنے کا اعلان
لاہور (فلم رپورٹر)معروف رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح نواسہ رسولؐ اور اہل بیتؓ نے کربلا کے میدان میں اپنی جانوں کے نذرانے دیکر اسلام کو زندہ کیا ہے اس پر پوری امت ان کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں محرم کے احترام میں 12روز تک سٹیج ڈرامے سے دور رہوں گا ۔مجھ سمیت تمام مسلمانوں کو اس ماہ مقدس کو عقیدت و احترام سے منانا چاہیے واقعہ کربلا ہمیں صبر اور قربانی کا درس دیتا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا کہ میں محرم الحرام کے بعد اپنی فنّی سرگرمیاں دوبارہ شروع کروں گا ۔میں اپنی زیر تکمیل فلم ’’آئی ہیٹ لوّ ‘‘کی عکسبندی کا شیڈول بھی محرم کے بعد بناؤں گا ۔منفرد موضوع پر بنائی جانے والی اس فلم میں سینئر فنکاروں کے ساتھ ساتھ نیو ٹیلنٹ کو بھی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔