سوشل میڈیا پر معروف بھارتی موسیقار کے بیمار ہونے کی افواہیں

سوشل میڈیا پر معروف بھارتی موسیقار کے بیمار ہونے کی افواہیں
سوشل میڈیا پر معروف بھارتی موسیقار کے بیمار ہونے کی افواہیں

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی موسیقار بھائیوں کی جوڑی ساجد واجد میں سے واجد خان کے دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں تاہم واجد خان نے ان خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔ساجد واجد کی جوڑی بھارتی میوزک انڈسٹری کا جانا پہچانا نام ہے اور دونوں بھائیوں کی جوڑی کئی شہرہ آفاق فلموں کے گیتوں کی موسیقی ترتیب دے چکی ہے۔دونوں بھائیوں کی جوڑی نے سلمان خان کی کئی فلموں میں بطور میوزک ڈائریکٹر کام کیا ہے جس میں ’پارٹنر‘، ’وانٹڈ‘، ’دبنگ‘ اور ’ایک تھا ٹائیگر‘ سمیت کئی فلمیں شامل ہیں۔بھارتی میڈیا میں زیر گردش خبروں کے مطابق موسیقار جوڑی میں شامل واجد خان کو گزشتہ روز سینے میں درد کی شکایت پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں مختلف ٹیسٹ کے بعد ان کے دل کی شریانیں بند نکلیں۔بھارتی میڈیا میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ واجد خان کے دل کی ایک شریان مکمل اور ایک 90 فیصد بند پائی گئی جس پر فوری طور پر ان کی ’اینجیو پلاسٹی‘ کی گئی۔میڈیا رپورٹس میں ڈاکٹرز کے حوالے سے یہ بھی بتایا گیا کہ واجد خان کی طبیعت میں کافی بہتری آئی ہے لیکن انہیں تاحال انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر نگرانی رکھا گیا ہے جنہیں ٹیسٹ کی رپورٹس آنے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔لیکن واجد خان نے ان سب خبروں کی تردید کردی ہے اور انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں اسٹوڈیو کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بیماری کی خبروں کو غلط قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میری طبعیت کی ناسازی سے متعلق چلنے والی ساری خبریں غلط ہیں اور میں بالکل صحت مند ہوں جب کہ میری طبیعت سے متعلق فکر مند ہونے والوں کا میں شکر گزار ہوں۔واجد خان میوز ڈائریکٹر کے علاوہ گلوکار بھی ہیں اور کئی فلموں کے لیے اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں۔

جس میں سلمان خان اور اکشے کمار سمیت کئی اداکاروں کی فلمیں شامل ہیں۔

مزید : کلچر