صوبائی دارالحکومت میں بھتہ نہ دینے پر جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ ، 4دکاندار زخمی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصر نے بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کرکے چار افراد کوزخمی کردیا ہے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
سماءنیوز کے مطابق اچھر ہ کے علاقے شاہ جمال میں پانچ افراد پر مشتمل گینگ نے دکانداروں سے بھتہ طلب کیا تھا جس پر دکانداروں نے جرائم پیشہ عناصر کو بھتہ دینے سے انکار کردیا ۔ دکانداروں کے انکار پر بھتہ خور طیش میں آگئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر چار دکاندار شدید زخمی ہوگئے ، زخمی ہونیوالے افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔