امپائر کو جھوٹا کہنے پر سرینا ولیمز کو 17ہزار ڈالرز جرمانہ

امپائر کو جھوٹا کہنے پر سرینا ولیمز کو 17ہزار ڈالرز جرمانہ
امپائر کو جھوٹا کہنے پر سرینا ولیمز کو 17ہزار ڈالرز جرمانہ

  

نیویارک(آئی این پی)یو ایس اوپن کے فائنل میں امپائر کو جھوٹا اور چور کہنا سرینا ولیمز کو مہنگا پڑگیا، عالمی ٹینس فیڈریشن نے امریکی سٹار پر 17ہزار ڈالر جرمانہ عائد کر دیا، جرمانے کے باوجود سرینا ولیمز اپنے موقف پر قائم ہیں۔امریکی ٹینس سٹار کے جارحانہ رویے پر عالمی ٹینس فیڈریشن ان ایکشن ہوئی، سرینا ولیمز پر 17ہزار ڈالر جرمانہ عائد کر دیا، سابق عالمی نمبر ون کھلاڑی نے امپائر کو چور اور جھوٹا قرار دیا تھا۔ یو ایس اوپن ٹینس کے فائنل میں امریکی سٹار کا ٹاکرا جاپانی کی نامی اوساکا سے ہوا۔ میچ کے دوران سرینا ولیمز نے ہار دیکھی تو سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرنا بھول گئیں، غصے میں آکر ریکٹ زمین پر دے مارا۔جاپانی حریف نامی اوسکا کے خلاف سرینا ولیمز کو چھ، دو اور چھ، چار سے شکست ہوئی۔ میچ کے دوران پر ٹینس سپر سٹار روتی بھی نظر آئیں، سرینا ولیمز جرمانے کے باوجود اپنے موقف پر قائم ہیں اور کہتی ہیں ان کے خلاف ایک گیم کی پینلٹی لگانا امپائر کا معتصبانہ رویہ تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی