محمد حفیظ نے تاحال سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کئے

محمد حفیظ نے تاحال سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کئے
محمد حفیظ نے تاحال سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی )کی جانب سے دئیے گئے سینٹرل کنٹریکٹ پر مجموعی طور پر 33میں سے16کھلاڑیوں نے دستخط کر دئیے،آل راؤنڈر محمد حفیظ نے تاحال سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کئے۔ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 16رکنی پاکستانی ٹیم نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کردیئے ہیں لیکن محمد حفیظ نے اب تک معاہدے پر دستخط نہیں کیے۔ لاہور میں قومی ٹیم کے کیمپ کے دوران 16کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ اور ٹور کوڈ آف کنڈکٹ پر دستخط کردیئے ہیں،محمد حفیظ جنہوں نے سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، انہوں نے ابھی تک سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کئے ہیں جس کی وجہ ان کی قائد اعظم ٹرافی کی مصروفیات ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سال 33کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔