کرنل شیر خان شہید ٹیم نے یوم دفاع ویمنز فٹ سال ٹورنامنٹ جیت لیا

کرنل شیر خان شہید ٹیم نے یوم دفاع ویمنز فٹ سال ٹورنامنٹ جیت لیا

راولپنڈی(اے پی پی) کرنل شیر خان شہید کی ٹیم نے یوم دفاع ویمنز فٹسال ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں فاطمہ جناح کی ٹیم کو 2-0 سے ہرایا، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد ایوب چوہدری نے فاتح اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کے سلسلے میں ویمنز فٹسال ٹورنامنٹ راولپنڈی میں کھیلا گیا، ایونٹ میں چار ٹیموں نے شرکت کی جس میں میجر عزیز بھٹی شہید، فاطمہ جناح، کرنل شیر خان شہید اور راشد منہاس شہید ٹیم شامل تھی۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میں کرنل شیر خان شہید کی ٹیم نے فاطمہ جناح ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-0 سے ہرا کر ٹائٹل جیتا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد ایوب چوہدری تھے جنہوں نے فاتح ٹیم اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وحید بابر اور شفقت نیازی بھی موجود تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی