جشن آزادی فٹبال کپ اسلام آباد اکیڈمی کے نام

جشن آزادی فٹبال کپ اسلام آباد اکیڈمی کے نام

اسلام آباد(اے پی پی) اسلام آباد اکیڈمی کلب نے غوری کلب کو 2-0 گول سے شکست دے کر جشن آزادی فٹ بال کپ جیت لیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عارف ابراہیم تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے، اسلام آباد اکیڈمی کلب کے یاسر مین آف دی میچ، غوری کلب کے عادل کو ٹاپ ٹورنامنٹ کا ٹاپ سکور اور جی ایٹ یونائیٹڈ کلب کے احتشام کو ٹورنامنٹ کے بہترین گول کیپر کا انعام دیا گیا۔ جناح سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں وقفے تک اسلام آباد اکیڈمی کلب کو غوری کلب کے خلاف ایک گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں اسلام آباد اکیڈمی کلب نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 2-0 گول سے جیت کر چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ پہلے ہاف کے 33 ویں منٹ میں اسلام آباد اکیڈمی کلب کے محمد علی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو دوسرے ہاف کے 29 ویں منٹ میں نعمان نے گول کرکے مقابلہ دگنا کردیا جو مقررہ وقت تک برقرار رہا، غوری کلب کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے ہیں۔ فائنل میچ میں ریفری کے فرائض ارسلان شریف نے جبکہ ڈپٹی ریفریز کے دلاور حسین اور علی نواز نے انجام دیئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی