سندھ نارکوٹکس فری پاکستان سائیکل ریس محمد فرقان نے جیت لی

سندھ نارکوٹکس فری پاکستان سائیکل ریس محمد فرقان نے جیت لی

کراچی (این این آئی)وفاقی وزارتِ نارکوٹکس کنٹرول حکومت پاکستان کے ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے کمانڈر بریگیڈیر نورالحسن کی سپرویژن اور سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ملک کلیم احمد اعوان کی چیف آرگنائزنگ شپ میں ہونے والی پاکستان کی انتہائی ہائی پروفائل ANFسندھ نارکوٹکس فری پاکستان سائیکل ریس ٹیم کرینک ایڈکس کراچی ساؤتھ کے محمد فرقان نے ایک گھنٹہ 28منٹ 3سیکنڈ میں جیت لی ہے۔ سائیکل ریس کا آغاز فورس کمانڈر ANFسندھ بریگیڈیر نورالحسن نے مزارقائد کے وی وی آئی پی گیٹ سے سائیکل چلا کر کیا۔کلیم اعوان کی تیز اوپنگ وسل کے ساتھ سائیکلسٹ مزارقائد سے روانہ ہونے کے بعد شاہراہ قائدین، نرسری، کارساز، ڈرگ روڈ اور اسٹار گیٹ گئے اور پھر واپس ہوتے ہوئے ایف ٹی سی فلائی اوور ،ہوٹل مہران، ہوٹل میٹرو پول، پی سی ہوٹل ، پی آئی ڈی سی ہاؤس ، ایم ٹی خان روڈ،مائی کلاچی بائی پاس،بلاول ہاؤس ، اولڈ کلفٹن، سی ویو اور دو دریا گئے پھر واپس ہوکر نشان پاکستان سی ویو پر ریس کا اختتام کیا ۔ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سائیکلسٹوں اور منتظمین کی حفاظت کیلئے ہائی پروفائل سیکورٹی انتظامات کئے ہوئے تھے اور شاہراہ فیصل و دیگر دتمام روڈ ٹریفک کیلئے بند کردئے گئے تھے۔ ٹیم کرینک ایڈکس کراچی ساؤتھ کے ہی علی الیاس نے 2سکنڈ کے فرق سے دوسری اورٹیم اورنگی ٹائیگر کراچی ویسٹ کے عرفان بلوچ نے 6سیکنڈ کے فرق سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ریس کے اختتام پر مہمان خصوصی بریگیڈیر نورالحسن نے اوّل تا سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹوں میں بلترتیب 10ہزار،8ہزار ،5ہزار روپے اور باقی 27سائیکلسٹوں میں فی کس 1ہزار روپے کے حساب سے کیشن ایوارڈ تقسیم کئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی