قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ، اویس ضیاء اور افتخار احمد کی سنچریاں

قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ، اویس ضیاء اور افتخار احمد کی سنچریاں

لاہور(سپورٹس رپورٹر)اویس ضیاء اور افتخار احمد نے قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریاں سکور کیں۔ تفصیلات کے مطابق فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، سوئی سدرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے اوپنر اویس ضیاء نے کراچی وائٹس کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 108 رنز کی اننگز کھیلی۔ ایک اور میچ میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے افتخار احمد نے فاٹا کے خلاف 145 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور 19 چوکے شامل تھے، یہ ان کے فرسٹ کلاس کیریئر کی نویں سنچری ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی