راولپنڈی نے زرعی ترقیاتی بنک کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

راولپنڈی نے زرعی ترقیاتی بنک کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) راولپنڈی ریجن نے قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں زرعی ترقیاتی بنک (زیڈ ٹی بی ایل) کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے 130 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، توثیق شاہ نے میچ میں 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، راولپنڈی کی یہ ایونٹ میں پہلی فتح ہے۔ پیر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں میچ کے تیسرے روز راولپنڈی کی ٹیم 130 رنز کے تعاقب میں میدان میں اتری تو اسے جیت کیلئے 82 رنز درکار تھے اور 8 وکٹیں باقی تھیں، مڈل آرڈر بلے باز آصف علی نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر راولپنڈی کو کامیابی دلا دی، حسیب اعظم 36 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ عمران خان سنیئر نے تین اور محمد علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔