کیریئر کے آخری میچ میں ایلسٹر کک کی سنچری
بھارت کے خلاف جاری پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم کے اوپننگ بلے باز اور سابق کپتان ایلسٹر کک نے بھارتی باؤلرز کو ناکوں چنے چبوا دیے۔تفصیلات کے مطابق ایلسٹر کک نے بھارت کے خلاف جاری پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کو یادگار بناتے ہوئے ایک سو سینتالیس کی شاندار اننگ کھیلتے ہوئے شائقین کو بھی جھومنے پر مجبور کر دیا۔بلے باز نے دو سو چھیاسی گیندوں کا سامنا کیا۔ان کی ایک سو سینتالیس کی اننگ میں چودہ چوکے بھی شامل ہیں۔کک نے پہلی اننگ میں اکہتر رنز بنائے تھے۔